اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ عاصم زر نے سونے کا تمغہ جیت لیا

بدھ 29 جولائی 2015 14:50

اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ عاصم زر نے سونے کا تمغہ جیت لیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء)امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں عاصم زر نے 100 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں سونے کا تمغہ جیتا۔ اسپیشل اولمپکس 2015 ء میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا یہ پہلا سونے کا تمغہ ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عاصم زر نے اسپیشل اولمپکس سمر گیمز کے دوران سوئمنگ فائنل کے ڈویڑن ایم 14 کا فائنل بھی جیتا تھا تاہم نامعلوم وجوہات پر انہیں نااہل قرار دے کر جیمیکا کے جوناتھن لووی کا سونے کا تمغہ دیا گیا۔27 سالہ اتھلیٹ عاصم زر چین میں 2007 ء کے اسپیشل اولمپکس میں دو سلور میڈل بھی جیت چکے ہیں۔