سنجے دت کی 56ویں سالگرہ، منیاتا ملاقات کیلئے جیل جائیں گی

بدھ 29 جولائی 2015 15:06

سنجے دت کی 56ویں سالگرہ، منیاتا ملاقات کیلئے جیل جائیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سنجے دت آج اپنی 56ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ سنجے دت جو کہ ممبئی بم دھماکوں میں معاونت کے جرم میں 42ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں اور اس کیلئے پونا کی یارویدا جیل میں ہیں، اپنی اہلیہ منیاتا کے منتظر ہیں جنہوں نے عدالت سے اس ملاقات کی خصوصی اجازت لی ہے تاکہ وہ اپنے شوہر کو سالگرہ والے دن تحائف پیش کرسکیں۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ جیل میں سنجے دت کے ساتھیوں نے بھی ان کی سالگرہ کیلئے اہتمام کیا ہے۔ منیاتا اپنے ہمراہ سنجے دت کیلئے تحائف اور ان کے بچوں اقراء اور شہران کی جانب سے سالگرہ کے خصوصی پیغامات لائیں گی۔ سنجے دت رواں برس کے اختتام تک جیل میں اپنی مدت پوری کرلیں گے۔ امکان ہے کہ وہ کرسمس اپنے گھر پر منائیں گے