افغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کی تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 جولائی 2015 16:40

افغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کی تردید کر دی

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) افغان طالبان نے واضح کیا ہے کہ میڈیا پر ملا عمر کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر حاجی نوروز خان ترکئی نے اُردو پوائنٹ کو بتایا کہ طالبان شوری نے امریکی حمایت یافتہ جنجگو گروپوں کا منہ بند کرنے کیلئے ملا عمر کا ویڈیو پیغام تیار جا رہا ہے۔

جو عید الاظہی پر جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ افغان فسادی گروپ اور اسلامی تحریک فدائی محاذ کا دعوی بنیا دہے اور انہوں نے جن افراد کا نام لیا ہے وہ 3 سال پہلے طالبان کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ ملا عمر کی طبیعت ناساز ہے اور ان کی جگہ ملا مکین ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے اسلامی تحریک فدائی محاذ نے ملا عمر کی ہلاکت کا دعوی کیا تھا اور یہ کہا تھا کہ ملا عمر کو 2 سال پہلے ہمارے ساتھیوں نے ہلاک کیا تھا اور پچھلے چند دنوں سے افغان میڈیا پر ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے کافی گرم بحث جاری ہے۔‎

متعلقہ عنوان :