گلگت بلتستان، الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

الطاف حسین کے خلاف گلگت بلتستان کے مختلف تھانوں میں غداری کے مقدمات درج، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

بدھ 29 جولائی 2015 19:57

گلگت بلتستان، الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انہیں آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گلگت بلتستان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے الطاف حیسن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے‘ الطاف حسین کے خلاف گلگت بلتستان کے مختلف تھانوں میں غداری کے مقدمات درج ہیں۔ یہ مقدمات الطاف حسین کی پاکفوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے بعد درج کئے گئے تھے۔ عدالت نے اگلی سماعت پر الطاف حسین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔