پاکستان کرکٹ بورڈ نوجوان فاسٹ باؤلروں کو تربیت دینے کیلئے دوہفتوں پر مبنی ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کر یگا

جمعرات 30 جولائی 2015 11:57

پاکستان کرکٹ بورڈ نوجوان فاسٹ باؤلروں کو تربیت دینے کیلئے دوہفتوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نوجوان فاسٹ باؤلروں کو تربیت دینے کیلئے دوہفتوں پر مبنی ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کررہی ہے جس میں پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان اور لیفٹ آرم باؤلر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلروں کو تربیت دینگے۔ تربیتی کیمپ یکم اگست سے13اگست تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں لگایا جائیگا۔

(جاری ہے)

پی سی بی نیشنل کمیٹی نے کیمپ کیلئے ملک بھر سے جن فاسٹ باؤلروں کو منتخب کیا ہے ان میں میر حمزہ( کراچی)‘امجد جمال (ایبٹ آباد)، ماجد علی (ملتان) تاجر ولی (پشاور) امجد بٹ( سیالکوٹ) ، عامر یامین (ملتان)، عزیز اللہ (پشاور)، محمد عرفان (واپڈا) سمین گل(فاٹا)، ایم الطاف خان (پشاور)، بلاول (لاہور) اور ضیاء الحق (لاہور) شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایل جی سپر سٹار پروگرام2015 کے تحت سابق کپتان اور مایہ ناز باؤلر نوجوان فاسٹ باؤلروں کو یکم اگست سے تربیتی کیمپ میں ٹریننگ دینگے۔

متعلقہ عنوان :