فارمولہ ون ڈرائیور جینسن بٹن اگرچہ ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کردی

جمعرات 30 جولائی 2015 11:58

فارمولہ ون ڈرائیور جینسن بٹن اگرچہ ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کردی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)فارمولہ ون ڈرائیور جینسن بٹن اگرچہ ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کررہے ہیں تاہم اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ 35سالہ ڈرائیور ان دنوں بی بی سی پروڈیوسرز سے رابطے میں ہیں۔ امکان ہے کہ وہ بی بی سی کے سپورٹس کار کے متعلق پروگرام ٹاپ گیئر میں میزبانی کریں گے۔ اس پروگرام میں ان کے ہمراہ ریڈیو ٹو کی ڈی جے کرس ایوانز دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

یہ دونوں ہی اپنی گلیمرس شخصیت کی وجہ سے خاصے مقبول ہیں اور امکان ہے کہ ان کی شمولیت بی بی سی کے اس مقبول زمانہ شو کی شہرت میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔جینسن بٹن اور ایوانز کے بیچ پہلے سے ہی دوستانہ تعلقات ہیں اور یہ دونوں ایک ساتھ ٹاپ گیئر کی سابقہ ٹیم جس میں جرمی کلارکسن شامل تھے، کے دور میں اس پروگرام میں شامل بھی ہوچکے ہیں۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ جینسن بٹن اور بی بی سی ، دونوں نے ہی خبروں کی تردید سے انکار کیا ہے تاہم افواہوں پر کوئی تبصرہ کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔ حال ہی میں جینسن بٹن نے اشارہ دیا تھا کہ کسی بھی کھیل میں کامیابی کا واحد رازدرست وقت پر ریٹائرمنٹ ہے۔ اس بیان کو ان کی ریٹائرمنٹ کی تیاریوں کا اعلان سمجھا جارہا ہے۔