انوشکا کی بے خبری، عبدالکلام کو کلام آزاد بنا دیا

جمعرات 30 جولائی 2015 13:06

انوشکا کی بے خبری، عبدالکلام کو کلام آزاد بنا دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے والوں میں بالی ووڈ بھی کسی سے پیچھے نہ رہا اور مختلف اداکاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ ان میں اداکارہ انوشکا شرما بھی شامل تھیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مرحوم صدر کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے بجائے اے بی جے کلام آزاد بنا دیا۔

انوشکا کا یہ ٹوئٹ جیسے ہی ٹوئٹر یوزر کی نگاہوں سے گزرا، ان پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا جس پر انہوں نے فوری طور پر اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا تاہم نئے ٹوئٹ میں بھی اپنی غلطی درست نہ کی۔ آخر کار تیسرے ٹوئٹ میں انوشکا اپنی غلطی سدھارنے میں کامیاب رہیں۔انوشکا کی ٹوئٹر سے زیادہ خوشگوار یادیں وابستہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وہ اپنے فالورز سے اس قدر تنگ آگئیں تھیں کہ انہوں نے یہ تک کہہ ڈالا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر منفی باتیں کرنے والوں کو بلاک کردیں گی۔

وہ اپنے ٹوئٹر کو ممکنہ حد تک مثبت رکھنا چاہتی ہیں۔ انوشکا کے اس ٹوئٹ کا بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن نے خوب جواب دیا۔ انہوں نے جواباً ڈھیروں جمع کے نشان بنائے اور ساتھ لکھا کہ ان تمام ”پازیٹوز“ کے بعد امید ہے کہ تم مجھے بلاک کرنے کی جرات نہیں کرو گی۔ انوشکا نے اپنے جواب میں لکھا کہ ان کی زندگی میں یہ ممکن نہیں ہے