فلم ”سٹیوجابز“ نیویارک فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

جمعرات 30 جولائی 2015 13:11

فلم ”سٹیوجابز“ نیویارک فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) نیویارک فلم فیسٹیول انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایپل کمپنی کے مالک آنجہانی سٹیو جابز کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم سٹیو جابز کو نیویارک فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں فلم کی سکریننگ 3اکتوبر کو ہوگی جبکہ یونیورسل سٹوڈیوز9اکتوبر کو یہ فلم سینما سکرینز کیلئے ریلیز کرنے کا ارادہ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ڈینی بوائل کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں مائیکل فیسبینڈر نے سٹیوجابز کا کردار نبھایا ہے۔ اس کے علاوہ اس فلم میں کیٹ ونسلیٹ، سیتھ روگن، جیف ڈینیئلز، مائیکل سٹل برگ اور کیتھرین واٹرسن اہم ہیں۔ فلم پروڈیوسرز سکاٹ رڈین اور آرون سارکن جو کہ فلم کے کہانی نویس بھی ہیں، فیسٹیول میں فلم کی کامیابی کیلئے بے حد پرامید ہیں کیونکہ اس سے قبل بھی ان کی فلموں کو اس فیسٹیول میں بھرپور پذیرائی ملتی رہی ہے

متعلقہ عنوان :