فیصلہ تبدیل‘ شاہ رخ،سلمان کی رئیس اور سلطان ایک ساتھ ریلیز نہیں ہونگی

جمعرات 30 جولائی 2015 13:11

فیصلہ تبدیل‘ شاہ رخ،سلمان کی رئیس اور سلطان ایک ساتھ ریلیز نہیں ہونگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) شاہ رخ اور سلمان خان کے مابین دوستی اور پیار محبت اس حد کو پہنچ چکا ہے کہ دونوں نے اپنی فلمیں ایک ساتھ ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ دونوں میں طے پایا تھا کہ وہ آئندہ برس عید پر اپنی اپنی فلمیں ریلیز کریں گے۔ ان میں شاہ رخ کی فلم رئیس جبکہ سلمان خان کی سلطان شامل تھیں۔ عام طور پر سلمان خان ہی عید کے موقع پر اپنی فلم ریلیز کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کے اس فیصلے کو خود ان کے مداحوں نے بھی ناپسند کیا کیونکہ اس طرح ان کے بیچ مقابلے کی فضا پیدا ہونے کا امکان تھا جس پر سلمان خان نے باہمی مشاورت کے بعد اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم سلطان اب دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اس سے قبل سلمان خان اور شاہ رخ نے 2006میں بھی عید پر ایک ساتھ اپنی فلمیں ریلیز کی تھیں جن میں شاہ رخ کی ڈان اور سلمان کی جان من شامل ہیں تاہم سلمان خان کو یہ فیصلہ مہنگا پڑا تھا۔ اب سلمان کا کہنا ہے کہ چونکہ ان کے بیچ کوئی مقابلہ نہیں ہے اور وہ اپنے کام کا آپس میں موازنہ نہیں کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے فلموں کو الگ الگ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے