Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے پارٹی آئین کے لیے نیا مسودہ تیار کر لیا، پارٹی صدر کا عہدہ ختم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 13:12

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے پارٹی آئین کے لیے نیا مسودہ تیار کر لیا، پارٹی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : پی ٹی آئی نے پارٹی آئین کے لیے نیا مسودہ تیار کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق نئے آئین میں پارٹی صدر کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے . کور کمیٹی 40 اراکین پر مشتمل ہو گی جن میں سے 26 منتخب جبکہ 14 کو چئیر مین نامزد کریں گے.

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی سی ای سی کا بھی حصہ ہو گی.پارٹی میں تمام عہدے دوسال کے لیے ہوں گے، ذرائع کے مطابق پارٹی آئین میں وفاقی سطح پرالیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیاگیاہے، مسودے کی کاپی اراکین پارلیمنٹ اوردیگرپارٹی عہدیداروں کو بھجوا دی گئی ہے، جن کی تجاویز کے بعد آئین کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات