متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت میں اچانک 24 فیصد اضافہ

جمعرات 30 جولائی 2015 13:38

متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت میں اچانک 24 فیصد اضافہ

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت میں 24 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا ۔اماراتی حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک درہم 72 فِلس فی لیٹر سے بڑھا کر 2درہم 14 فِلس کر دی گئی،جبکہ ڈیزل کی قیمت 2درہم 90فِلس فی لیٹرسیکم کرکے2درہم5 فِلس مقررکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمتیں یکم اگست سے نافذ العمل ہوں گی،قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمت کی رد و بدل کے بعد کیا گیا ہے، 28 اگست کو ستمبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا جائیگا ۔