سانگھڑ شہر سے بارشوں کا پانی نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع

جمعرات 30 جولائی 2015 13:41

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) سانگھڑ شہر میں ہونے والی بارشوں کا پانی نکالنے کیلئے ٹی ایم او سانگھڑ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سانگھر عمر فاروق بلو نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے پانی نکالنے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ٹی ایم او سانگھڑ مصطفی زیدی کی زیرنگرانی عملے نے تھانہ روڈ، کیانی روڈ، ایم اے جناح روڈ ودیگر مقامات پر موٹرز ودیگر آلات کے ذریعے برساتی پانی نکالا۔