سعودی عرب سے تین ارب روپے سے زائد گرانٹ ملنے کی توقع ہے ‘ رقم ملتے ہی82 کلومیٹر سڑک کی کارپٹنگ کر دینگے ‘ شیخ آفتاب

جمعرات 30 جولائی 2015 15:17

سعودی عرب سے تین ارب روپے سے زائد گرانٹ ملنے کی توقع ہے ‘ رقم ملتے ہی82 ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے تین ارب روپے سے زائد گرانٹ ملنے کی توقع ہے ‘ رقم ملتے ہی82 کلومیٹر سڑک کی کارپٹنگ کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں مسرت احمد زیب کے چکدرہ تا مینگورہ سڑک کی ناگفتہ بہ حالت سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سڑک کے حوالے سے فاضل رکن کی تشویش درست ہے، یہ 135 کلومیٹر طویل شاہراہ ہے، چکدرہ تا مینگورہ سڑک کا فاصلہ 36 کلومیٹر ہے، 26 کلومیٹر پر کام مکمل کر لیا گیا ہے، پچاس کلومیٹر ٹکڑے پر کام جاری ہے، موسم جوں ہی بہتر ہو گا، کام مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ملک بھر میں سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کی ذمہ داری این ایچ اے کی ہے، ادارے کے چیئرمین اور ارکان کے دفاتر صرف اسلام آباد میں ہوتے تھے، ہم نے ہر صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ایک ممبر اور جنرل منیجر کو بٹھا دیا ہے ہم انہیں ہدایت کریں گے کہ وہ ان سے خود رابطہ کر کے ان کے تحفظات دور کریں، سعودی عرب سے ہمیں تین ارب روپے سے زائد گرانٹ ملنے کی توقع ہے رقم ملتے ہی 82 کلومیٹر سڑک کی کارپٹنگ کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :