ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم، ڈالر کی قدر 30پیسے کم ہوگئی

جمعرات 30 جولائی 2015 16:12

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم، ڈالر کی قدر 30پیسے کم ہوگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکس چینج کمپنیوں کو ڈالر امپورٹ کی اجازت دیے جانے کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہوئی، ڈالر کی قدر 30پیسے کم ہوگئی۔

(جاری ہے)

ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق روپے کی مقابلے میں ڈالر کی قدر دباؤ میں رہی اور ٹریڈنگ کے دوران ڈالرایک سو دو روپے اسی پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔ ملک بوستان کے مطابق کمرشل بینک وافر مقدار میں ڈالر فراہم نہیں کرتے تھے تاہم ڈالر امپورٹ کی اجازت سے روپیہ آئندہ چند دنوں میں مزید مستحکم ہوسکتا ہے۔