Live Updates

احتجاجی دھرنوں میں سابق فوجی جرنیلوں کے کردار پر کمیشن کا مطالبہ ‘ عمران خان کی شہبا زشر یف کے موقف کی حمایت

جمعرات 30 جولائی 2015 16:12

احتجاجی دھرنوں میں سابق فوجی جرنیلوں کے کردار پر کمیشن کا مطالبہ ‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی وزیر اعلی شہبا زشر یف کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی دھرنوں میں سابق فوجی جرنیلوں کے کردار کے معاملے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے‘ (ن) لیگ نے پاک افواج کو بدنام کرنے کے لئے احتجاجی دھرنوں میں سابق جرنیلوں کے ملوث ہونے کی بات کی ہے‘ ‘شہبا زشر یف کی جگہ ہوتا تو دھر نوں کے دوران ہی کمیشن بنا دیتا ‘انتخابی عمل کو شفاف بنانے اور رہ جانے والی غلطیوں کو ٹھیک کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے ،انتخابی عمل کو شفاف بنا دیا جائے تو دھاندلی ختم ہو جائے گی ، دھاندلی کے ذمہ دار صوبائی الیکشن کمشنرز کے استعفے کے مطالبے پر قائم ہیں ان کو اپنے عہدوں سے استعفے دینے چاہییں ، ہم شوق سے نہیں جب کسی ادارے نے ہماری دھاندلی کی شکایات کا نوٹس نہیں لیا تو پھر احتجاجی دھرنا دیا ، عام انتخابات کے لئے قائم انکوائری کمیشن کی تشکیل تحریک انصاف کی جیت ہے ، موجودہ حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں ، ہمیں ڈی سیٹ کرنے کی باتیں کر کے کوئی خوفزدہ نہیں کرسکتا ، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مضبوط اور محنتی کارکنوں کو آگے لائیں گے اور تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ، خیبر پختونخواہ میں جن حلقوں میں دھاندلی کی شکایات تھیں وہاں دوبارہ انتخابات ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کے روز مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر جہانگیر ترین اور سینٹرل آرگنائزر شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے ہمراہ سینئر صحافیوں اورکالم نگاروں سے گفتگو کررہے تھے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم نے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے متعلق تمام شواہد جوڈیشل کمیشن میں دیئے لیکن اس کے باوجود ہم نے اپنے اعلان کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو بھی تسلیم کر لیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :