بانی صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کل منائی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 30 جولائی 2015 16:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) بانی صدرآزاد جموں و کشمیر سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائیگی ،اس سال برسی اور قرار داد الحاق پاکستان دونوں تقریبات جموں و کشمیرلبریشن سیل کے زیر اہتمام آج سینٹرل پریس کلب میں 10بجے منعقد ہوں گی ۔تقریبات کے مہمان خصوصی وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ہو ں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں آزاد کشمیر کے وزراء کرام ،کل جماعتی حریت کانفرنس،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے۔19جوالائی 2015ء یوم قرار داد الحاق پاکستان کی تقریب بوجہ تعطیلات عید الفطر منعقد نہ ہو سکی آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 19جولائی 1947کو قرار داد الحاق پاکستان غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش (سری نگر ) پر منظور ہوئی تھی او ر سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد ابراہیم خان کی برسی بھی 31جولائی 2015ء کو ہے اس لیے متذکرہ بالا دونوں تقریبات مورخہ31جولائی2015ء کو مشترکہ طور پر سرکاری سطح پر منعقد کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :