گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی شرح میں 10 سے 33 فیصد اضافہ کردیا گیا

جمعرات 30 جولائی 2015 17:03

گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی شرح میں 10 سے 33 فیصد اضافہ کردیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) محکمہ انکم ٹیکس نے 1001 سے 1199 سی سی تک کی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے انکم ٹیکس کی رقم 4000روپے،اور 25 ہارس پاور تک 6000 تک بڑھا دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکس سسٹم میں لانے کیلئے استعمال کئے جانے والے نئے”پلان“ سے مجموعی طور پر گاڑیوں کی ٹیکس شرح میں 10 سے 33 فیصد اضافہ ہو گیا ہے جبکہ ٹوکن ٹیکس کیساتھ 3600 روپے انکم ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے۔ انکم ٹیکس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو شہری انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں ان کے ٹوکن ٹیکس کی رقم میں کمی کردی گئی ہے