ایشز سیریز ، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 281 رنز بنا کر آؤٹ،آسٹریلیا پر 145 رنز کی برتری حاصل

انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 63 ، معین علی 59 اور این بیل 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے آسٹریلیا کینیتھن لیون اور ہیزر ووڈ نے 3,3 ، مچل سٹارک اور مچل جانسن نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں آخری اطلاعات آنے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سکور کرلئے

جمعرات 30 جولائی 2015 21:36

ایشز سیریز ، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 281 رنز بنا کر آؤٹ،آسٹریلیا ..

برمنگھم ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، انگلینڈ نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز 136 رنز پر 145 رنز کی برتری حاصل کرلی ، انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 63 ، معین علی 59 اور این بیل 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں نیتھن لیون اور ہیزر ووڈ نے تین تین ، مچل سٹارک اور مچل جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں آخری اطلاعات آنے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سکور کرلئے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو برمنگھم کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ نے اپنے پہلے دن کے سکور تین وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اننگز کا آغاز کیا تو وقتاً فوقتاً انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں ، انگلینڈ کی پوری ٹیم 67.1 اوورز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 63 ، معین علی 59 اور این بیل 53 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں نیتھن لیون اور ہیزر ووڈ نے تین تین ، مچل سٹارک اور مچل جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

آخری اطلاعات آنے تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنا لئے ۔ کرس راجر 6 اور سٹیفن سمتھ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگ میں سٹیفن فن اور براڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :