مادھوری ڈکشٹ نے ملبوسات کا برانڈ لانچ کردیا

جمعہ 31 جولائی 2015 12:03

مادھوری ڈکشٹ نے ملبوسات کا برانڈ لانچ کردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں اپنا ملبوسات کا برانڈ لانچ کیا ہے جس کا نام میڈز رکھا گیا ہے۔مادھوری کے اس ملبوسات کے برانڈ کو ایسے لوگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جو کہ کھلاڑی یا ڈانسر ہوں جس کے باعث اسے ڈانس ود مادھوری کا نام بھی دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مادھوری کے اس برانڈ کا خیال ان کے شوہر سریرام نین نے پیش کیا تھا-بھارتی اخبارکے مطابق ایک انٹرویو میں مادھوری کا کہنا تھا کہ میڈز برانڈ ان کے لیے بہت خاص ہے اور یہ ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جن کا تعلق ڈانس سے ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کپڑوں کو خاص کاٹن سے بنایا گیا ہے جسے پہن کر ڈانس یا ورک آوٴٹ کے دوران لوگ اچھا محسوس کریں۔