ہمارے ملک کا سسٹم صرف فوج ہی ٹھیک کرسکتی ہے یہ سیاستدانوں کے بس کا روگ نہیں ‘ افتخار ٹھاکر

جمعہ 31 جولائی 2015 12:40

ہمارے ملک کا سسٹم صرف فوج ہی ٹھیک کرسکتی ہے یہ سیاستدانوں کے بس کا روگ ..

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کا سسٹم صرف فوج ہی ٹھیک کرسکتی ہے یہ سیاستدانوں کے بس کا روگ نہیں ،یہاں الٹی گنگا بہتی ہے ہمارے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ۔”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔

(جاری ہے)

2015ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی مصروف ہیں ،ٹی وی اور اسٹیج کی مصروفیات بڑھ جانے کے باعث اپنی فیملی کو وقت نہیں دے پارہے صرف اتوار کو چھٹی ہوتی ہے لیکن وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کا مقابلہ دنیا کے کسی بھی ملک سے کیا جاسکتا ہے جس طرح ہماری پاک فوج ناقابل تسخیر ہے اسی طرح پاکستان کی فنکار برادری بھی ناقابل تسخیر ہے آج بھی بھارت ہماری نقل کرنے پر مجبور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو تمام ٹیلنٹ جرات اور بہادری سے نوازا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ پاکستان پوری دنیا میں اپنی مثال خود آپ ہے ۔