پیپلز پارٹی کی کرپشن سے فلاحی اور خدمت خلق کرنے والے ادارے بھی بچ نہ سکے

جمعہ 31 جولائی 2015 12:47

پیپلز پارٹی کی کرپشن سے فلاحی اور خدمت خلق کرنے والے ادارے بھی بچ نہ ..

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)پیپلز پارٹی کی کرپشن سے فلاحی اور خدمت خلق کرنے والے ادارے بھی بچ نہ سکے- 24کنال اراضی ہضم کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے لینڈ مافیا گروپ نے ادارہ خدمت خلق میر پور اکبر لائبریری اور وہاب فاونڈیشن کی اراضی ہتھیانے کیلئے انتظامیہ کو استعمال کرنا شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق معروف آزادی پسند رہنماء عبد الخالق انصاری نے میر پور میں 24کنال اراضی پر جامعہ مسجد سکول ادارہ خدمت خلق اور معروف آزادی پسند مرحوم راجہ مھمد اکبر کے نام پر اکبر لائبریری اور الحاج وہاب الدین کے نام پر وہاب فاونڈیشن قائم کی تھی جو لاکھوں روپے سالانہ غرباء یتیماء مساکیں معزورون،بیوگان میں تقسیم کرتی ہے جبکہ غریب خاندانوں کی شادیوں کے اخراجات بھی برداشت کرتی ہے مذکورہ فاونڈیشن کی اراضی کو پیپلز پارٹی کا لینڈ مافیا گروپ ہتھیانے کیلئے ناجائز ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے فاونڈیشن سے وابستہ افراد کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور اراضی پر قبضہ کی کوشش کی جا رہی ہے جو قابل مذمت ہے اسطرح کے اقدامات سے پیپلز پارٹی کی رہی سہی ساکھ بھی مجروع ہو رہی ہے سول سوسائٹی،سیاسی و سماجی تنظیمون نے وزیر اعظم چیف سیکرٹری اور کمشنر میر پورڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ادارہ خدمت خلق اکبر لائبریری اور وہاب فاونڈیشن کے خلاف سازشوں کا نوٹس لیں اور ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کریں۔