سابقہ بیوی کلاڈیا ویلافین نے میرے بینک اکاوٴنٹ سے تقریباً 90 لاکھ ڈالر چوری کئے ہیں ، ڈیاگو میرا ڈونا

جمعہ 31 جولائی 2015 13:07

سابقہ بیوی کلاڈیا ویلافین نے میرے بینک اکاوٴنٹ سے تقریباً 90 لاکھ ڈالر ..

ارجنٹینا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے سابق فٹ بالر ڈی ایگو میرا ڈونا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی سابقہ بیوی کلاڈیا ویلافین نے ان کے بینک اکاوٴنٹ سے تقریباً 90 لاکھ ڈالر چوری کیے۔ میراڈونا نے ایک لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران بتایا کہ ان کی بچپن کی محبت اور سابقہ بیوی چور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر کلاڈیا ویلافین نے یہ کیا ہے تو انھیں جیل جانا ہو گا۔

(جاری ہے)

ادھر ویلافین اس الزام کو مسترد کر رہی ہیں۔ فٹ بال کے کھلاڑی کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنے سے قبل یہ جوڑا ارجنٹینا کے علاقے بوینوس آیریز میں ایک دوسرے سے ملا تھا۔ ان کی دونوں بیٹیاں ڈلما اور گیانینا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ ویلافین کی حمایت کر رہی ہیں۔ خیال رہے کہ ارجنٹینا نے 1986 کا ورلڈ کپ میراڈونا کے گول کی وجہ سے جیتا تھا۔ فٹ بال شائقین انھیں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ ماہرین کی نظر میں وہ ہمیشہ بہترین کھلاڑیوں میں شامل رہے۔