کراچی سے لاہور کل سے سینما گھروں کی زینت بن گئی

جمعہ 31 جولائی 2015 14:33

کراچی سے لاہور کل سے سینما گھروں کی زینت بن گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستانی فلم ڈائریکٹر وجاہت رؤف کی “کراچی سے لاہور” آج سے سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔ یہ فلم کراچی سے لاہور کے ایک طویل سفر کے بارے میں ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شہزاد شیخ، ایشیتا سید، عائشہ عمر، احمد علی، یاسر حسین، اور چائلڈ آرٹسٹ عاشر وجاہت شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ، فلم میں موتی اور سیم کا کردار نبھانے والے اداکار یاسر حسین اور احمد علی نے لکھی ہے۔

اس فلم میں عائشہ عمر کے آئٹم سانگز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی میں ہیرو اپنی محبوبہ کی شادی رکوانے کیلئے لاہور جانے کا فیصلہ کرتا ہے تاہم ٹرانسپورٹ ہڑتال کی وجہ سے وہ اپنے پڑوسیوں کی گاڑی مانگ کے لاہور جانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ یہیں سے کہانی شروع ہوتی ہے کیونکہ ہیرو شہزاد شیخ کی پڑوسن عائشہ عمر ان کی پڑوسن ہوتی ہیں جو کہ گاڑی کے ہمراہ ہی لاہور جانے کا فیصلہ کرتی ہیں۔ کمزور ہدایتکاری، اداکاروں کی اوور ایکٹنگ کی وجہ سے اسے ریلیز سے قبل ہی تنقید کا سامنا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ فلم کا واحد مثبت پہلو موتی کا کردار نبھانے والے یاسر حسین ہی رہے ہیں جن کے بے ساختہ فقرے اور چٹکلے فلم بینوں کو کہانی سے جڑے رہنے میں مدد دیں گے

متعلقہ عنوان :