سعودی جیلوں قید پاکستانی شہریوں کا معاملہ سفارتی وسیاسی سطح پر اٹھایا جا رہا ہے،سرتاج عزیز

جمعہ 31 جولائی 2015 14:56

سعودی جیلوں قید پاکستانی شہریوں کا معاملہ سفارتی وسیاسی سطح پر اٹھایا ..

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) وزارت خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی بعض جیلوں میں جہاں پاکستانی قید ہیں، گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے، یہ معاملہ سعودی عرب کے ساتھ سیاسی اور سفارتی سطح پر اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کے ساتھ سلوک کے جائزے کے لئے 247 وزٹ کئے گئے، سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 2 ہزار 309 ہے، سال 2014-15ء کے دوران مشنز نے کل 1085 قیدیوں کی پیروی کی، دوران جیل وزٹ یہ بات سامنے آئی کہ بعض جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہے، سفارتی سیاسی سطح پر یہ معاملہ اٹھایا جا رہا ہے۔