پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

جمعہ 31 جولائی 2015 15:02

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا ..

کولمبو ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل ہفتہ کو پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 29 رنش سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی، پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت جراح مزاج پاکستانی مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتجہ ہے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور سری لنکا کے خلاف دوسرا اور آخری میچ کھیلنے کے لئے بے تاب ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ دوسرے میچ میں بھی سری لنکا کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں میزبان ملک کو شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :