پیمرا کاٹی وی چینلز کیلئے ہدایت نامہ،غیر اخلاقی پروگراموں ، گانوں حس سے تجاوزاشتہارت اور غیر ملکی مواد، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نیلام گھر طرز کے پروگرام نشر کرنے اور مقدس مہینے کے تقدس کو پامال کرنے کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایسے تمام پروگراموں کو مستقبل میں نہ نشر کرنے کے بھی ہدایت کی ہے

جمعہ 31 جولائی 2015 15:36

پیمرا کاٹی وی چینلز کیلئے ہدایت نامہ،غیر اخلاقی پروگراموں ، گانوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی2015ء) پیمرانے سینٹ کمیٹی برائے اطلاعات نشریات درثہ کے جاری ہدایت نامہ مورخہ 3جولائی 2015ء کے پیش نظر تمام پرائیویٹ ٹی وی چینلز کو ہدایت بانہ جاری کیا ہے جس میں غیر اخلاقی پروگراموں ، گانوں اور مقررہ حدسے زائد اشتہارت وغیر ملکی مواد کوروکنے کیلئے احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔ پیمرا متعدد عوامی شکایات کے پیش نظر تمام ٹی وی چینلز کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نیلام گھر طرز کے پروگرام نشر کرنے اور مقدس مہینے کے تقدس کو پامال کرنے کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایسے تمام پروگراموں کو مستقبل میں نہ نشر کرنے کے بھی ہدایت کی ہے ۔

اتھارٹی کے جاری کردہ ہدایت کے مطابق مندرجہ ذیل طرز کے پروگرام نشر کرنے کی سختی سے ممانعت ہوگی ۔

(جاری ہے)


1۔ 10فی صد سے زائد غیر ملکی پروگراموں کا نشر کرنا ۔
2۔ 12منٹ فی گھنٹے سے زائد اشتہارات۔
3۔ ماہ رمضان میں نیلام گھر طرز کے پروگرام ۔
4۔نیوزبلیٹن میں تفریح کی آڑ میں غیر اخلاقی غیر ملکی گانوں کے کلپس ۔
5۔ پروگراموں یا اشتہارات میں غیر اخلاقی مواد ۔


6۔ جرائم کے پروگراموں کی منظر کشی جو کہ جرم کی تشہیر کا باعث ہو وغیرہ۔
علاوہ اڑیں اتھارٹی نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دروزانہ اپنی نشریات کا آغاز قومی ترانہ سے کریں جیسا کہ ہمارے پڑوسی ممالک میں بھی روایت ہے تاکہ افراد میں قومی جذبے کو اجاگر کیا جاسکے ۔ بالخصوص بچوں سے متعلق صحتمندانہ پروگرام اور کارٹون وغیرہ نشر کرنے کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی گئی ہے ۔ پیمرا کے مطابق پاکستانی ٹی وی چینلز میں بچوں کے پروگراموں کی طرف انتہائی کم توجہ ہے اور پاکستانی بچے صرف دو (2) غیر ملکی چینلز پر انحصار کئے ہوتے ہیں جس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :