کرینہ نے سیف سے ”دور“رہنے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 31 جولائی 2015 16:45

کرینہ نے سیف سے ”دور“رہنے کا مطالبہ کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان سے روزانہ 3 سے چار گھنٹے دور رہنے کا مطالبہ کردیا۔اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ سیف اور کرینہ کی ازدواجی زندگی کسی نازک موڑ پر آچکی ہے اور جلد ہی ان کی طلاق کا مقدمہ سامنے آنے والا ہے تو آپ غلط ہیں۔کرینہ کپورنے نہ صرف یہ کہ اپنے شوہر سیف بلکہ ہرکسی کو مذکورہ بالا اوقات میں ان سے دور رہنے اور انہیں تنہا چھوڑدینے کا کہا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم کے کردار کی تیاری میں مصروف ہیں۔

ہم سب جانتے ہیں کہ کرینہ کپورجلد ہی آر۔

(جاری ہے)

بلکی کی نئی فلم میں ایک انتہائی منفرد کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں جس میں ان کے مدمقابل ارجن کپور ہوں گے۔فلم میں کرینہ ایک ورکنگ ویمن کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کے بالمقابل ارجن کپور ایک نکمے شوہر کا سوانگ بھریں گے۔کرینہ نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ” میں سیف کو بتاچکی ہوں کہ میں اس کردار کو اپنے طور پر ادا کرنا چاہتی ہوں اور ایسا تب ہی ممکن ہے جب میں اس عورت کو سمجھ سکوں جس کا کردار مجھے ادا کرنے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ” اس لئے میں روزانہ لگ بھگ 4 گھنٹے تمام سماجی تعلقات اور اہل خانہ سے کنارہ کشی کرکے اس کردار کو سمجھوں گی“۔