چینی دارالحکومت بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022ء کا میزبان منتخب

جمعہ 31 جولائی 2015 19:34

چینی دارالحکومت بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022ء کا میزبان منتخب

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء)بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کا میزبانچین کے دارالحکومت بیجنگ کو 2022 سرمائی اولمپکس کی میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔میزبانی کی دوڑ میں قزاقستان کا سب سے بڑا شہر الماتی بھی شامل تھا تاہم بیجنگ کو ترجیح دی گئی۔

(جاری ہے)

بیجنگ اس سے پہلے 2008 کے اولمپکس کی میزبانی کر چکا ہے اور اب چینی دارالحکومت دنیا کا واحد شہر ہو گا جو موسم گرما کے اولمپکس کے بعد اب سرمائی اولمپکس کی میزبانی کریگابیجنگ کو پہلے ہی اولمپکس کی میزبانی کے تجربے کی وجہ سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا تھاووٹنگ میں بیجنگ کے حق میں 44 جبکہ الماتی کے حق میں 40 ووٹ آئے میزبان ملک کے انتخاب کا مرحلہ دو برس قبل شروع ہوا تھا اور اس میں بعد میں بیجنگ اور قزاقستان کا سابق دارالحکومت الماتی میں سے ایک کو منتخب کیا جانا تھا۔

میزبانی کی دوڑ میں دیگر دو شہر باہر ہو گئے تھے۔ ان میں اوسلو اور سٹاک ہوم مالی اور سیاسی مسائل کی وجہ سے الگ ہوئے۔2022 کے اولمپکس مقابلے بیجنگ اور اس سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر ژانگجیاکوو میں منعقد ہوں گے۔