پیر محل، لڑائی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 11افراد شدیدزخمی

جمعہ 31 جولائی 2015 21:07

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) لڑائی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 11افراد شدیدزخمی سڑک کے حادثات میں 5افرادشدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں 11افراد جن میں نسیم بی بی زوجہ محمد نواز اعوان ساکن673/14گ ب کو سخی محمد نے اپنے ساتھی سمیت تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر57/4ٹکڑا میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں قاسم علی ولد اﷲ دتہ ،امیراں بی بی زوجہ قاسم علی ، عابد حسین ولدمپال خان ، شمائلہ اشرف زوجہ عابد حسین ، زخمی ہوگئے چک نمبر733گ بکی رانی بی بی زوجہ محمد ریاض کو اس کے دیور قلب علی نے گھریلو تنازعہ پر تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر684/25گ ب میں محمد امتیاز ولدمحمد رمضان کوکبوتربازی کے تنازعہ پرعثمان شریف نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر692/34گ ب میں لڑائی کے تنازعہ پر نصیر احمد ولد رجب علی ،محمد شریف ولد رجب علی زخمی ہوگئے ،چک نمبر320گ ب کی رہائشی جنت بی بی زوجہ محمد سلطان کو گلزار بی بی نے تشددکرکے زخمی کرڈالا لڑائی کے مختلف واقعات میں پانچ افراد جن میں فیصل ولد ندیم ، محمدیٰسین ولد فضل کریم ،محمد نواز ولد یوسف ،محمد عثمان ولد یٰسین ساکنان گوجرہ ، نسیم اختر دختر غفور ساکن چک741زخمی ہوگئے زخمیوں کوسول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی ۔