خیبرپور، 2 مسلح گروپوں میں تصادم اور فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی

اتوار 2 اگست 2015 14:56

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء) خیبرپور کے علاقے ناتھن شاہ میں 2 مسلح گروپوں میں تصادم اور فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس نے جائے وقوع پر جانے سے انکار کر دیا۔ ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز خیبرپور کے علاقے ناتھن شاہ میں کچے کے مقام پر دو مسلح گروپوں میں خونی تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے ۔

مسلح تصادم میں دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر خود کار اور بھاری اسلحے سے آزادانہ حملے کئے گئے فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو لاڑکانہ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جس میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے واقع کے بعد مقامی پولیس نے جائے وقوع پر جانے سے انکار کر دیا جس کے بعد مقامی پولیس کے افسران نے اعلی حکام سے رابطہ کر کے ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق ناتھن شاہ میں کچے کے مقام پر جرائم پیشہ افراد کی کثیر تعداد موجودگی کی اطلاعات ہیں جن کے پاس ہر قسم کا جدید اسلحہ موجود ہے اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع بھر سے پولیس کی نفری طلب کر کے علاقے بھر میں ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاکہ ملزمان کی گرفتاری اور علاقے بھر کے امن امان کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :