فلم ”مشن امپاسیبل روگ نیشن“ کا نارتھ امریکن باکس آفس پر راج شروع

پیر 3 اگست 2015 11:58

فلم ”مشن امپاسیبل روگ نیشن“ کا نارتھ امریکن باکس آفس پر راج شروع

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اگست۔2015ء) ٹام کروز کی فلم ’مشن امپاسیبل روگ نیشن‘ آئی اور نارتھ امریکن باکس آفس پر چھاگئی۔ 3دن میں ساڑھے 5کروڑ ڈالر سے زائد رقم کمالی۔ مشن امپاسیبل سیریز کی پانچویں فلم ’مشن امپاسیبل روگ نیشن‘ میں ٹام کروز آئی ایم ایف یعنی امپاسیبل مشن فورس کے ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایجنٹ ایتھن ہَنٹ ایک بین الاقوامی روگ تنظیم کا خاتمہ کرتا ہے، جو آئی ایم ایف کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم نے پہلے ویک اینڈ پر جمعے سے اتوار تک 3دن میں 5کروڑ 60لاکھ ڈالر کما کر نارتھ امریکن باکس ا?فس پر پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔ ادھر وارنر برادرز کی فلم ’ویکیشن‘ دوسرے نمبر پر رہی، ایڈ ہیلمز اور کِرس ہیمس ورتھ کی اداکاری سے سجی یہ کامیڈی فیملی فلم ہے۔ ویکیشن نے جمعے سے اتوار تک 1کروڑ 48لاکھ 50ہزار ڈالر کمائے ہیں۔ ’آنٹ مین‘ اور ’مینین‘ نارتھ امریکن باکس آفس پر اپنی گذشتہ ہفتوں کی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ آنٹ مین کا تیسرے ہفتے میں مجموعی ڈومیسٹک بزنس 13کروڑ 21لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دنیا بھر میں ’مینین‘ کی کمائی چوتھے ہفتے میں 28کروڑ 73لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :