ملکی تاریخ میں ایک ہی عرصے کے دوران چار اداکاراؤں کو عدالتی کارروائی کا سامنا

پیر 3 اگست 2015 13:09

ملکی تاریخ میں ایک ہی عرصے کے دوران چار اداکاراؤں کو عدالتی کارروائی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)ملکی تاریخ میں ایک ہی عرصے کے دوران چار اداکاراؤں کو عدالتی کارروائی کا سامنا ہے ۔ تفصیل کے مطابق شوبز سے تعلق رکھنے والی چار اداکارائیں اس وقت مختلف مقدمات کی وجہ سے عدالتی کارروائی کا سامنا کر رہی ہیں جن میں فلمسٹار میرا ، مشی خان ، صوفیہ مرزا اور ایان علی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان میں سے اداکارہ میرا پر نکاح پر نکاح کرنے کا الزام ہے ، مشی خان پر فراڈ کرنے کا الزم ہے ، صوفیہ مرزا پر بچی اغواء کرنے کا الزم ہے اور ایان علی منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کر رہی ہیں ۔ چاروں اداکارائیں ضمانت پر رہا ہیں ۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چار اداکارائیں عدالتی کارروائی کا سامنا کر رہی ہیں ۔