سانگھڑ ،موٹر سائیکل اور کار کی ٹکر سے ایک نوجوان جا ں بحق

پیر 3 اگست 2015 13:24

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سانگھڑ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل اور کار کی ٹکر سے ایک نوجوان جا ں بحق ، زخمی نازک حالت میں نواب شاہ اسپتال روانہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کی قریب چوٹیاریوں تھانہ کی حدود میں موٹر سائیکل اور کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اللہ رکھیو ملاح موقع پر ہلاک، محمد خان بروہی شدید زخمی ہوگیا جسے نازک حالت کے پیش نظر نواب شاہ اسپتال روانہ کردیا۔