اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شناختی کارڈ کے آن لائن تجدید کے اجرا کا افتتاح کر دیا۔ کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، ہمارے دور حکومت میں نادرا کو 5 ارب روپے کا منافع ہواعوام کو محض بائیو میٹرک کے لیے پہلی مرتبہ نادرا کے آفس آنا ہو گا۔۔ چوہدری نثار کی تقریب سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 15:55

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شناختی کارڈ کے آن لائن تجدید ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : اسلام آباد میں شناختی کارڈ کے آن لائن تجدید کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا کے آن لائن درخواست فارم سسٹم کا افتتاح کر دیا۔حکومت نے نادرا کو قومی مفاد کے لیے اختیارات دئے، نادرا کی کار کر دگی پر تمام پاکستانیوں کو فخر ہے۔ میں نے سوچا کہ اگر امریکی ویزا آن لائن ہو سکتا ہے تو ہمارا کیوں نہیں ہو سکتا میری اس تجویز پر ڈی جی پاسپورٹ نے اس بات پر فوری عمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ نادرا میں کوئی ہڈ حرام یا چور نہ بیٹھا ہو، چوہدری نثار نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے آخری دور میں نادرا خسارے میں تھا لیکن ہمارے دور حکومت میں نادرا کو 5 ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہم چاہتے ہیں کہ نادرا صاف و شفاف ادارہ ہو۔ کوشش ہے کہ شناختی کارڈ کے لیے کوئی وی آئی پی سنٹر نہ ہو تا کہ شناختی کارڈ دفتر میں آنے والے ہر فرد کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے۔عوام کو محض بائی میٹرک کے لیے پہلی مرتبہ نادرا کے آفس آنا ہو گا۔ نادرا کی ڈی این اے لیب بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آن لائن سسٹم کے ذریعے عوام کو مزید قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ آن لائن سسٹم کے ذریعے گھر بیٹھے ہی درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے.