لیبیا کے سابق وزیراعظم سمیت دس افراد کو فائرنگ اسکواڈ سے پھانسی دی جائیگی

پیر 3 اگست 2015 18:19

لیبیا کے سابق وزیراعظم سمیت دس افراد کو فائرنگ اسکواڈ سے پھانسی دی ..

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) لیبیا کے سابق وزیراعظم البغدادی المحمودی سمیت دس افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت سے ہم کنار کیا جائے گا،ادھرہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی کی اہلیہ لندن میں مقیم لبنانی وکیل امل کلونی لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی اور سابق انٹیلی جنس چیف عبداﷲ السنوسی کی زندگیوں کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قائم ایک عدالت نے گذشتہ ہفتے ان دونوں سمیت دس سابق عہدے داروں کو 2011 میں مطلق العنان حکمران معمر قذافی کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے دوران انسانیت مخالف جرائم اور جنگی جرائم کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت سنائی ہے۔

(جاری ہے)

امل کلونی لیبیا کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ اور مقتول معمر قذافی کے برادر نسبتی عبداﷲ السنوسی کے خلاف مقدمہ ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کے لیے کوشاں رہی ہیں۔

ان کے لندن میں قائم چیمبر نے اقوام متحدہ سے اگلے روز مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ دونوں شخصیات اور لیبیا کے سابق وزیراعظم البغدادی المحمودی سمیت دس افراد کو سنائی گئی سزائے موت پر عمل درآمد رکوائے۔اگر طرابلس عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو ان افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت سے ہم کنار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :