نیب خیبرپختونخوا نے کروڑوں روپے کے اراضی سکینڈل میں ملوث سابق صوبائی وزیر ریونیو سید مرید کاظم اور تین ریونیو افسران کو گرفتار کر لیا
پیر 3 اگست 2015 21:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے کروڑوں روپے کے اراضی سکینڈل میں ملوث سابق صوبائی وزیر ریونیو سید مرید کاظم اور تین ریونیو افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں سابق صوبائی وزیر ریونیو سید مرید کاظم، ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو اینڈ اسٹیٹ قیوم نواز، ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو اینڈ اسٹیٹ ریاض محمد اور بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا کے اسسٹنٹ گل حسن شامل ہیں۔
ملزمان نے 2010ء میں اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خاں میں 1976کنال قیمتی زمین نیول فیملیز ری ہیبلیٹیشن آرگنائزیشن ( نیفرو) کو غیرقانونی طریقے سے آلاٹ کیا جبکہ ملزمان نے 182کنال رشوت کے طور پر غیرقانونی طریقے سے ٹرانسفر کی۔(جاری ہے)
نیب کے مطابق بہاولپور میں نیفرو کے ڈائریکٹر نے 2009ء میں ایک درخواست بھیجی جس میں کہا گیا کہ پاک بحریہ کو بہاولپور میں الاٹ کی گئی 1976ء کنال زمین ناقابل کاشت ہے اس لئے اس کے متبادل کے طور پر قابل کاشت زمین فراہم کی جائے۔
قانون کے مطابق متبادل زمین کی فراہمی صوبے کے وزیراعلیٰ کا اختیار تھا تاہم صوبائی وزیر مرید کاظم نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا کو نیفرو کو ڈیرہ اسماعیل خاں میں متبادل 1976 کنال زمین فراہم کرنے کی غیرقانونی طریقے سے منظوری دی۔ ملزمان مرید کاظم نے اپنے قریبی رشتہ دار سید عطاء حسین شاہ کے نام پر 50کنال زمین الاٹ کروائی۔ ملزم گل حسن نے 33کنال اور قیوم نواز نے 4کنال 3مرلے زمین اپنے نام کروائی۔ واضح رہے کہ نیب رضاکارانہ واپسی کے ذریعے ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 100کنال زمین واگزار کرا چکا ہے جو کہ خیبرپختونخوا حکومت کو ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.