اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 30فیصد اضافے کا امکان

پیر 3 اگست 2015 22:27

اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 30فیصد اضافے کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) اوگرا کی جانب سیعالمی ما لیاتی فنڈ سے کئے گئے وعدے کو نبھانے کے لیے گیس کی قیمتوں میں 30فیصد اضافے کا امکان ہے۔پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے اوگرا کو پالیسی گائیڈ لائن جاری کردی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق 2013ء سے گیس کے نرخوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا تاہم وزیرخزانہ نے جون میں آئی ایم ایف حکام کو گیس نرخ کی مد میں ہونے والے نقصانات کو جولائی میں ریکور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

لیکن رمضان المبارک کے باعث گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تاہم آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے کو نبھانے کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جلد ہی گیس کے نرخ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پالیسی گائیڈ لائن اوگرا کو جاری کردی گئی ہیں۔