نوازشریف حکومت دوسال کاعرصہ گزرنے کے باوجودجی ڈی پی کی شرح میں اضافہ نہ کرسکی

جی ڈی پی 2سال پہلے3فیصدتھی جواب4.03فیصدہے

پیر 3 اگست 2015 23:15

نوازشریف حکومت دوسال کاعرصہ گزرنے کے باوجودجی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) نوازشریف حکومت دوسال حکومت کرنے عوام کی معاشی صورتحال کوبہتربنانے بارے اپنے وعدے پورانہ کرسکی ،اورعوام اب بھی معاشی بدحالی سے دوچارہیں ،نوازشریف حکومت نے دوسال قبل عوام سے وعدہ کیاتھاکہ وہ جی ڈی پی کی شرح تین فیصدسے چھ فیصدتک بڑھائیں گی اوراس مقصدکیلئے بہترمعاشی پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کوذرائع نے بتایاکہ حکومت اپنے معاشی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اورملک کے اندرنہ کوئی غیرملکی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوئی اورنہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی لائی جاسکی ہے ۔،حکومت دوسال کاعرصہ گزارنے کے باوجودجی ڈی پی کی شرح تین فیصدسے 4.03فیصدتک لاسکی ہے ،جوملک میں غربت کی نشاندہی کرتی ہے ،تاہم وزارت خزانہ کادعویٰ ہے کہ وہ جی ڈی پی کی شرح4.25فیصدلانے میں کامیاب ہوئی ہے ،نوازشریف حکومت نے معاشی ترقی کے جواہداف مقررکئے تھے وہ ابھی تک پورے نہ ہوسکے اورنہ ملک سے غربت کاخاتمہ ہوسکاہے جس کے نتیجے میں آدھی آبادی سے زائدغربت کی لکیرکے نیچے زندگی بسرکرنے میں مصروف ہیں حکومت معاشی میدان میں ناکام ہوگئی ہے

متعلقہ عنوان :