بھارت کی سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بلااشتعال گولہ باری ،ایک نوجوان شہید ، رینجرز کا بھرپور جواب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 10:56

بھارت کی سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بلااشتعال گولہ باری ،ایک نوجوان ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست2015ء) بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر اور چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر دی، ایک نوجوان شہید ، خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ، پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور کارروائی کی۔ خطے کا امن تباہ کرنے پر کمربستہ اور جنگی جنون میں مبتلا بھارتی افواج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کا سلسلہ شروع کر دیا اور بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے اس دوران دیورہ، مٹھیال ، بجوال اور بجوات میں متعدد دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔گاؤں کچھی مان اور سکھیال گاؤں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالوں میں یونس ، بسمہ ، بانو ، سحرش اور یاسر شامل ہیں ، زخمی افراد کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ شرپسند بھارت نے چپراڑ سیکٹر پر بھی فائرنگ اور گولہ باری کی ،بھارتی فورسز نے نند پور، ڈھول ملانے ، صالح پور، سہیل پور کو نشانہ بنایا ، بھارتی فورسز نے مارٹر گولے بھی فائر کیے۔ بھارتی کی سرحدی جارحیت کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :