ٹام کروز کے مداحوں میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی

منگل 4 اگست 2015 11:31

ٹام کروز کے مداحوں میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء)ہالی وڈ کے نامور اداکار ٹام کروز کی مشہورزمانہ فلم” مشن امپاسبل روگ نیشن“ امریکی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے، اس ویک اینڈ پر فلم کا بزنس 56 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔فلم نے جمعہ کے روز 20.3 ملین ڈالر کمائے جبکہ ہفتے کے دن کا کاروبار 19.7 ملین ڈالررہا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹام کروز کے مداحوں میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مشن امپاسبل روگ نیشن نے ریلیز کے پہلے ہی ویک اینڈپر 40 ملین ڈالر کمالئے جوکہ ٹام کروز کی تیساری بڑی اوپننگ ہے اس سے قبل 2004 میں ”وار آف دی ورلڈ‘ ‘نے 64.9 ملین ڈالر اور 2000 میں مشن امپاسبل 2 نے57.8 ملین ڈالر کی اوپننگ دی تھی۔مشن امپاسبل سیریز کی یہ پانچویں فلم ہے اورجسے مصنف اور ہدایت کار ہیں کرس میک کیوری جبکہ ٹام کروز اس میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کے علاوہ فلم میں سائمن پیگ، جیرمی رینر اور ربیکا فرگوسن بھی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔