سونا کشی داوٴد ابراہیم کی بہن کا کردارنبھانے کے لیے بے تاب

منگل 4 اگست 2015 11:46

سونا کشی داوٴد ابراہیم کی بہن کا کردارنبھانے کے لیے بے تاب

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا انڈر ورلڈ ڈان ”داوٴد ابراہیم“ کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی بہن حسینہ کا کردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم”شوٹ آوٴٹ آف لکھنڈ والا“ کے ہدایتکار اپوروا لکھیا بھارتی انڈرورلڈ ڈان داوٴد ابراہیم کی زندگی پر فلم بنائیں گے جب کہ فلم میں مرکزی کردار کے لیے فل الحال کسی اداکار کو فائنل نہیں کیا گیا تاہم انڈو ولڈ ڈان داوٴد ابراہیم کی بہن حسینہ کا کردار بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ادا کریں گی۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ فلم میں حسینہ کا کردار نبھانے کے لیے پرجوش ہوں جب کہ فلم کا اسکرپٹ بہت بہترین ہے جس کی وجہ سے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے بے تاب ہوں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلم”اکیرا“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔