کینگروز کو چوتھے میچ میں شکست دے کر ایشز سیریز اپنے نام کرینگے، جو رؤٹ

منگل 4 اگست 2015 12:06

کینگروز کو چوتھے میچ میں شکست دے کر ایشز سیریز اپنے نام کرینگے، جو رؤٹ

نوٹنگھم ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر جو رؤٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیکر ایشز اپنے نام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کم بیک کرنے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف نہ صرف چوتھا ٹیسٹ بلکہ سیریز بھی جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

مایہ ناز آل راؤنڈر جو رؤٹ نے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 63 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں ناقابل شکست 38 رنز بنائے تھے، اس میچ میں انگلینڈ نے کینگروز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کیا اور ایک بار پھر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں اور میچ جیت کر سیریز جیتنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ آسٹریلوی ٹیم جاندار کم بیک کر سکتی ہے مگر جس طرح ہماری ٹیم کھیل رہی ہے ہم انہیں شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 6 اگست سے نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل ہے۔