بھارت اور سری لنکا بورڈ الیون کے مابین تین روزہ ٹور میچ پرسوں شروع ہوگا

منگل 4 اگست 2015 12:06

بھارت اور سری لنکا بورڈ الیون کے مابین تین روزہ ٹور میچ پرسوں شروع ہوگا

کولمبو ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء)بھارتی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں دورے کا آغاز سری لنکا بورڈ الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی جو جمعرات سے آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک پی سارا اول، کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 28 اگست سے یکم ستمبر تک سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔