عامر خان اور شعیب ملک کی ڈب میش ویڈیو نے دھوم مچا دی

منگل 4 اگست 2015 12:50

عامر خان اور شعیب ملک کی ڈب میش ویڈیو نے دھوم مچا دی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4 اگست۔2015ء) نامور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور کرکٹر شعیب ملک نے حال ہی میں ریلیز ہونیوالی بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان کے مشہور ڈائیلاگ پر ڈب میش ویڈیو بنائی جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے . اس ویڈیو میں شعیب ملک اداکار سلمان خان کی فلم کا ایک مشہور زمانہ ڈائیلاگ بولتے دکھائی دیے جس کے بعد کیمرے پر باکسر عامر خان رقص کرتے نظر آئے ، ویڈیو میں عامر خان کی بیوی فریال مخدوم بھی نظر آئیں البتہ انہوں نے کوئی ڈائیلاگ ادا نہ کیا اور مسکراتی رہیں . شعیب ملک نے اس سے قبل پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ ایک ڈب میش ویڈیو بنائی تھی جس میں دونوں 'ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے' گانے پر رقص کرتے دکھائی دیے تھے ۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں ان دونوں کا ساتھ ٹیم کے کچھ اور کھلاڑیوں نے بھی دیا تھا۔