سوٹ کیس میں بھائی کو بند کر کے سپین میں غیر قانونی طورپر لانے کی کوشش ‘ شہری سانس گھٹنے سے دم توڑ گیا

منگل 4 اگست 2015 12:56

سوٹ کیس میں بھائی کو بند کر کے سپین میں غیر قانونی طورپر لانے کی کوشش ..

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء)ہسپانوی حکومت نے کہاہے کہ مراکش کا ایک شہری اس وقت سانس گھٹنے سے ہلاک ہو گیا جب اس کا بھائی اسے ایک سوٹ کیس میں بند کر کے اپنی کار میں سپین میں غیر قانونی طور پر لانے کی کوشش کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق 27 سالہ یہ شخص شمالی افریقہ میں ہسپانوی انکلیئو ملیلہ سے یورپ میں سپین کے شہر المیرا جانے کی کوشش کر رہا تھا فرانسیسی شہریت رکھنے والے ان کے بھائی کے خلاف غیر ارادی قتل کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

اس سے قبل چار تارکین وطن ایک دیگر ہسپانوی انکلیئو کی جانب تیر کر جانے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ جنوب وسطی افریقہ کے چار افراد مراکش سے ایک باڑ کے گرد تیر کر ہسپانوی انکلیئو کیوتا جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ مراکش کی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے چار افراد کے علاوہ تین دیگر تارکینِ وطن کو بچا لایا گیا تھا-