اداکار ہ سدرہ نور کی جانب سے آٹو گراف نہ دیئے جانے پر پرستار نے بلیڈ سے اپنی کلائی کاٹ لی

منگل 4 اگست 2015 13:35

اداکار ہ سدرہ نور کی جانب سے آٹو گراف نہ دیئے جانے پر پرستار نے بلیڈ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) اداکار ہ سدرہ نور کی جانب سے آٹو گراف نہ دیئے جانے پر پرستار نے بلیڈ سے اپنی کلائی کاٹ لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ شپ ناز تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”واجے وجاؤ “ کے اختتام پر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ایک پرستار عبدالستار نے اداکارہ سدرہ نور کو آٹو گراف دینے کی درخواست کی مگر اداکارہ اس کی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گئیں جس پر پرستار نے جذبات میں اپنے بائیں ہاتھ کی کلائی کو بلیڈ سے کاٹ لیا تاہم اس کو فوری طور پر میو ہسپتال لیجایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد اس کو فارغ کر دیا گیا ۔