پاک بھارت سیریز کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے ،وسیم اکرم کا سارو گنگولی کے بیان پر مایوسی کا اظہار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 4 اگست 2015 14:17

پاک بھارت سیریز کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے ،وسیم اکرم کا سارو گنگولی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سارو گنگولی کے بیان پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا کہ سارو گنگولی کی پاک بھارت سیریز کے خلاف بیان کی منطق اپنی جگہ ان کے لئے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایشز سیریز سے زیادہ اہم پاک بھارت سیریز سیاست کی نذر کیوں ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کسی بھی فارمیٹ سے ڈراپ کرنا درست نہیں ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ وہ ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرز کے کیمپ میں بنیادی چیزیں نوجوان بولرز کو سکھائیں گے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ محمد اکرم نے کیمپ کو اہم قرار دیا ۔کیمپ کے پہلے روز سولہ میں سے چھ بولرز نے شرکت کی جنہیں وسیم اکرم نے فاسٹ بولنگ کی بنیادی چیزوں سے آگاہ کیا ۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق دیگر شہروں کے بولرز بھی جلد کیمپ کو جوائن کر لیں گے۔