جشن آزادی ا یتھلیٹکس چمپین شپ،کوئٹہ میں جشن آزادی میراتھن ریس 7اگست کو ہوگی

منگل 4 اگست 2015 14:47

جشن آزادی ا یتھلیٹکس چمپین شپ،کوئٹہ میں جشن آزادی میراتھن ریس 7اگست ..

کوئٹہ ۔04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) بلوچستان ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قیصرمحمود نے کہاہے کہ جشن آزادی ایتھلیٹکس چمپین شپ کے سلسلے میں کوئٹہ میں جشن آزادی میراتھن ریس 7اگست کو ایئرپورٹ چوک سے شروع ہوکرایوب اسٹیڈیم پراختتام پذیرہوگی ۔بلوچستان بھرمیں کھیلوں کے فروغ اورکھلاڑیوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلارہے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے منگل کو ”اے پی پی “ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

قیصرمحمود نے کہاکہ جشن آزادی میراتھن ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 75 ہزارروپے اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو50 ہزارروپے انعام دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ کھیل کے میدانوں کوآباد کرنے سے نوجوان نسل کو سماجی برائیوں دوررکھاجاسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں قیصرمحمود نے کہاکہ بلوچستان کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں ضرورت اس امرکی ہے کہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اورمناسب مواقع فراہم کرکے چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لاکرانکی صلاحیتوں سے استفادہ کیاجائے ۔