حکومت نے سیلاب متاثرین کو بے یار ومددگار چھوڑ دیا،نصرت سحر عباسی

منگل 4 اگست 2015 15:09

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) فنکشنل لیگ کی صوبائی رہنما ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کو بے یار ومددگار چھوڑ دیا ہے وزراء اور انتظامی افسران فوٹو سیشن کراکے دورہ کرکے چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر گوٹھ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اب کرپشن پارٹی بن چکی ہے۔ کراچی میں رینجرز کا آپریشن ضروری ہے کراچی میں امن ہوگا تو پورے ملک میں امن ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے حکومت سنجیدہ نہیں ہے، آئندہ اسمبلی اجلاس میں مذکورہ مسائل پر آواز اٹھائیں گے۔