اطالوی تیراک سمون روفینی نے پوڈیم پر اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کر ڈالا

منگل 4 اگست 2015 15:21

اطالوی تیراک سمون روفینی نے پوڈیم پر اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کر ڈالا

قازان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء)ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپس میں اطالوی تیراک سمون روفینی نے پوڈیم تک رسائی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کر ڈالا۔ روفینی دریائے کازانکا میں ہونے والے پچیس کلومیٹر اوپن واٹر میراتھن میں شریک تھے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے53منٹ میں طے کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران دو بار ان کی طبیعت بھی خراب رہی اور وہ دریا میں ہی متلی کرتے رہے تاہم گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کی خواہش نے ان کی ہمت بندھائے رکھی اور انہوں نے کسی دوسرے تیراک کو خود سے آگے نہ نکلنے دیا۔ سمون روفینی کی گرل فرینڈ ان کی ٹیم کی ساتھی ارورا پونسیل ہیں۔ پونسیل نے اپنے بوائے فرینڈ کی جانب سے شادی کی درخواست قبول کرلی ہے۔ ‘